0800 652 3371

خدمات اردو ترجمہ

کیا آپ کو قانونی مشورہ درکار ہے لیکن آپ انگریزی زبان بولنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں ؟

ہماری خواہش ہے کہ آپ کے لئے قانونی مشورہ کی رسائی آسان ہوجائے

ایسے فرد تک رسائی کے لئے جو آپ کی زبان جانتا اور سمجھتا ہو۔برائے مہربانی مندرجہ ذیل دیے گئے عنوانات میں سے آپ 

اپنی مادری زبان پر نشان لگائیں۔

ایسی صورتحال جس میں آپ ہیں یعنی انگریزی بولنے اور سمجھنے میں اعتماد کا فقدان ہوتوقانونی مشورے کے لیے کہنے 

کاعمل مشکل کا باعث ہو سکتا ہے

لینیون بوڈلر سولسیڑ میں ہم تمام کلائنٹس کو یکساں ترجیح دیتے ہیں یہاں آپ کی خدمت کے لئے ایسا انتظام کیا گیا ہے 

جس کی بناء پر ہماری کمییونٹی کے تمام ارکان کے لئے ہماری ماہرانہ خدمات تک رسائی نہایت آسان ہو گئی ہے

ہم ایسے افراد کے لئے جو انگریزی زبان بولنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں یااس سلسلے میں مشکل محسوس کرتے ہیں 

انگریزی زبان کے ترجمے کی سروس کی پیش کش کرتے ہیں۔

ہمارے کام کا طریقہ کار:

پہلہ مرحلہ:

اگر آپ کو قانونی مشورہ درکار ہے یااس ضمن میں 

کسی قسم کی بھی معلومات حاصل کرنا ہے تو 

فون کریں08456 124 888

آپ کا(ڈکسن ایسوسی ایٹس) سے رابطہ کروایا 

جائے گا جو کہ ٹرانسلیشن سے متعلقہ ہمارے قابل 

اعتماد پارٹنرہیں۔ جوتمام تفصیلات لیں گے اورجوزبان 

آپ بولتے ہیں اس کاانتظام کریں گے

چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر آپ سے ایسا شخص 

جلد ہی رابطہ کرے گاجو آپ کی زبان کو جاننے 

اورسمجھنے والا ہوگا۔

آپ کے سوال یا درخواست کو بعد ازاں ہمارے وکلاء 

تک پہنچایا جائے گا۔

دوسرا مرحلہ:

آپ کی دریافتی سوالات کے تجزیے کے بعدہمارے 

ماہرین اگلے بہترین مرحلے کا تعین کریں گے اور آپ 

کواس ضمن میں مطلع کیا جائے گاآیا آپکو 

مزیدملاقات کی ضرورت ہے یا نہیں۔

اگر ضرورت محسوس کی گئی تو ان تمام امور کے 

سلسلے میں تمام اوقات میں آپ کی رسائی 

ترجمان تک ہوگی

لاگت

ترجمے کی سروس سے متعلقہ لاگت کاجائزہ انفرادی کیس کے حساب سے لگایاجائے گا۔

ہر مرحلہ پر آپ کو ترجمے کی سروس کی لاگت کی معلومات مہیا کی جائیں گی۔

ہمارے وکیل کی اجرت کا انحصار حسب معمول قدر و قیمت کے مطابق یا انفرادی کیس کی بنیادپر ہوگا۔ اس لیے اگر آپ انگریزی 

زبان نہیں بول سکتے اور آپ کو قانونی مشورہ درکار ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کی مدد کے لئے ہردم موجود 

ہیں مزید یہ کہ آپ کو ہر قدم پر لاگ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔